پنجاب میں موسمی خرابی اور دھند کے باعث فضائی اور ٹرین آپریشن شدید متاثر

ملک بھر میں 55 ملکی اور غیرملکی پروازیں متاثر ہوئیں


ویب ڈیسک November 16, 2024

پنجاب میں موسم کی خرابی اور دھند کے باعث فضائی اور ٹرین آپریشن شدید متاثر ہوئے ہیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق ملک بھر کی 55 ملکی اور غیر ملکی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ موسمی خرابی کے باعث 5 پروازیں منسوخ ہوئی جبکہ 4 کی متبادل لینڈنگ ہوئی۔

دھند سے سیالکوٹ ایئرپورٹ 3 پروازیں متبادل اتاری گئیں۔  شارجہ سے سیالکوٹ پہنچی پرواز جی 9552 کو اسلام اباد لینڈ کرایا گیا۔ سیالکوٹ سے شارجہ واپسی کی پرواز جی 9553 منسوخ کر دی گئی۔ مسقط سے سیالکوٹ کی پرواز او وی 505 لاہور اتاری گئی۔ مسقط سے سیالکوٹ پہنچی پرواز پی ایف 737 کو بھی لاہور لینڈ کرایا گیا۔

جدہ سے 12 گھنٹے تاخیر سے لاہور روانہ ہوئی پرواز پی اے 471 کی اسلام اباد لینڈنگ ہوئی۔ کراچی اسلام اباد کی 5 پروازوں پی کے 300، 301، 308، 309، 370 میں تاخیرہوئی جبکہ لاہور کراچی کی 3 پروازیں 5 سے سوا 2 گھنٹے تاخیر کا شکارہوئیں۔

شیڈول کے مطابق دبئی، استنبول، جدہ، مدینہ سے کراچی کی پروازوں کی امد روانگی میں بھی تاخیرہوئی۔اسلام اباد ایئرپورٹ کی دبئی، دمام، شارجہ، القسیم، جدہ، دوحہ، کویت ، اسلام اباد سے ابوظہبی، گلگت، مسقط،

لاہور سے کوئٹہ، دمام استنبول القسیم دبئی، پشاور سے شارجہ، ابوظہبی دبئی اور مسقط، سیالکوٹ سے دبئی کی دو پروازوں کی امد اور روانگی، شارجہ فیصل اباد کی غیر ملکی ایئر لائن کی پروازوں کی امد روانگی میں 12 گھنٹے تاخیر ہوئی۔ ملتان سے دبئی کراچی کی پروازوں کی امد و روانگی میں بھی تاخیر ہوئی۔

دوسری جانب  قراقرم 42-ڈاون کراچی کیلئے سہ پہر 3 بجے کی بجائے شام 6 بجکر 40 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوگی۔  بزنس ایکسپریس 34-ڈاون کراچی کیلئے سہ پہر 4 بجکر 30 منٹ کی بجائے شام 6 بجکر 30 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوگی جبکہ کراچی ایکسپریس 16-ڈاون کراچی کیلئے شام 6 بجے کی بجائے رات 8 بجے لاہور سے روانہ ہو گی۔

پاکستان ایکسپریس 46-ڈاون کراچی کیلئے دوپہر 1 بجکر 30 منٹ کی بجائے 2 بجکر 15 منٹ پر فیصل آباد سے روانہ ہو گی۔ کراچی، راولپنڈی سمیت دیگر شہروں کو جانے والی باقی تمام ٹرینیں اپنے مقررہ اوقات کار  کے مطابق رواں دواں ہیں۔  مزید معلومات اور اپڈیٹ کیلئے ریلوے انکوائری نمبر 04299070011 یا  117 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں