ملک میں چیمپئنز ٹرافی کا کپ کہاں کہاں جائے گا؟ جانیے

اب ٹرافی مظفر آباد نہیں جائے گی، آئی سی سی نے تصدیق کردی


ویب ڈیسک November 16, 2024

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کا کپ پاکستان پہنچ گیا ہے اور اسے ملک میں مختلف مقامات پر رونمائی کیلیے پیش کیا جائے گا۔


آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل عالمی ٹرافی ٹور کا اعلان کیا، جس میں مظفر آباد (یعنی آزاد کشمیر) کو نکال دیا گیا۔

ٹرافی دورے کے دوران پہلے روز پاکستان مونومنٹ، دامن کوہ، فیصل مسجد جائے گی جبکہ سابق اسپیڈ اسٹار اور راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر آئیکون ہوں گے۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان نے بھارتی اعتراض پاؤں تلے روند ڈالا

دارالحکومت اسلام آباد کے بعد ٹرافی ٹور کیلئے پاکستان کے مشہور شہروں اور مقامات جیسے کراچی، ایبٹ آباد، اور ٹیکسلا کا رخ کرے گی۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی نے بھارتی دباؤ پر اسکردو اور کشمیر میں چیمپئینز ٹرافی ٹور منسوخ کردیا

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی ٹرافی آج (ہفتہ) سہ پہر 3 بجکر 45 منٹ پر پاکستان مونومنٹ پہنچائی جائے گی جہاں شائقین اسکے ہمراہ تصاویر بنوا سکیں گے۔

ٹرافی ٹور کی اہم تاریخیں:

16 نومبر: اسلام آباد
17 نومبر: ٹیکسلا اور خان پور
18 نومبر: ایبٹ آباد
19 نومبر: مری
20 نومبر: نتھیا گلی
22 سے 25 نومبر تک ٹرافی کراچی کے مختلف مقامات کی زینت بنے گی۔

ICC Champions Trophy Tour - Itinerary

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |