کراچی:
کورنگی پولیس نے مبینہ مقابلے میں 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق کورنگی ڈھائی نمبر جی پی او چوک کے قریب ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ پولیس پارٹی موقع پر پہنچ گئی جسے دیکھ کر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی۔
پولیس نے جوابی فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکوؤں 28 سالہ یاسر اور 29 سالہ امیر حسین کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے 2 پستول ، 4 موبائل فونز ، نقدی اور 3 پرس برآمد کرلیے۔
پولیس نے زخمی ڈاکوؤں کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا ۔