لاہور؛ ایف آئی اے نے آئی پی پی کے مالک کو بیرون ملک جانے سے روک دیا

کاروباری شخصیت سفائر انرجی آئی پی پی کا مالک ہے اور ان کے سفری کاغذات بھی ایف آئی اے نے تحویل میں لے لیا ہے، ذرائع


ویب ڈیسک November 15, 2024

لاہور:

وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) امیگریشن لاہور نے نامور بزنس مین شاہد عبداللَہ کو دبئی جانے سے روک دیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ذرائع نے بتایا کہ معروف کاروباری شخصیت شاہد عبداللہ کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ بزنس مین شاہد عبداللَہ کا نام اینٹی منی لانڈرنگ کے تحت ایک انکوائری میں شامل تھا اور پاسپورٹ سمیت دیگر سفری کاغذات ایف آئی اے امیگریشن نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

مزید بتایا گیا کہ بیرون ملک جانے سے روکے گئے بزنس مین شاہد عبداللہ سفائرانرجی آئی پی پی کے مالک ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں