پشاور؛ کالعدم تنظیموں کو مالی معاونت فراہم کرنے  کے الزام میں گرفتار ملزم کا جسمانی ریمانڈ

 ملزم نے ضلع خیبرسے کئی کلو سونا ، ملکی اور غیر ملکی کرنسی لوٹ کر سرحد پار دہشت گردوں کو فراہم کی، تفتیشی افسر


ویب ڈیسک November 15, 2024

پشاور:

کئی کلو سونا، ملکی و غیرملکی کرنسی لوٹ کر افغانستان بھیجنے اور کالعدم تنظیموں کو مالی معاونت فراہم کرنے  کے الزام میں گرفتار ملزم کا عدالت  نے تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ 

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں کالعدم تنظیموں کو مالی معاونت فراہم کرنے  کے الزام میں گرفتار ملزم کو پیش کیا گیا۔ 

اے ٹی سی جج محمد اقبال خان نے ملزم کو تفتیش کے لیے تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا 

 تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزم قادر پر کالعدم تنظیم کے کمانڈروں کی مالی معاونت فراہم کرنے کا الزام ہے، ملزم نے ضلع خیبر اور گرد نواح سے کئی کلو سونا ، ملکی اور غیر ملکی کرنسی لوٹ کر سرحد پار دہشت گردوں کو فراہم کی ہے۔

 تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ ملزم سے تفتیش کی ضرورت ہے جسمانی ریمانڈ پر حوالے کیا جائے، عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا۔ 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں