لاہور میں شہری کو اغوا کرکے تاوان وصول کرنے والے چاروں ملزمان پولیس اہلکار نکلے۔
پولیس کے مطابق نعیم ساجد نامی شخص کو لاہور میں ریس کورس انڈر پاس کے قریب سے اغوا کیا گیا۔ ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کی سربراہی میں ریس کورس پولیس نے 24 گھنٹوں سے بھی کم مدت میں ملزمان کو گرفتار کرکے تاوان کی رقم برآمد کرلی۔
مغوی نعیم کام سے واپسی پر گھر جا رہا تھا جسے دھرم پورہ انڈر پاس کے قریب 4 افراد نے گن پوائنٹ پر اغواء کیا اور نامعلوم مقام پر لے گئے۔مغوی کی گاڑی کا پیچھا اور مکمل ریکی مغوی کے بھائی وقاص اور کزن نعمان نے کی تھی ۔ مغوی کو اغوا کر کہ محمود بوٹی کے علاقہ میں رکھا گیا۔ ملزمان اس پرتشدد کرتے رہے اور تاوان مانگتے رہے۔ملزمان نے 21 لاکھ روپے تاوان لے کر مغوی کو ویلنشیا ٹاؤن کے علاقہ میں چھوڑ دیا اور رقم آپس میں بانٹ لی۔
پولیس کے مطابق ملزمان میں وقاص ، نعمان ، محسن ، 3 پولیس اہلکار جبکہ 1 سپیشل برانچ اہلکار بھی شامل ہے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ ریس کورس میں مقدمات درج مزید تحقیقات جاری ہیں۔ ملزمان سے تاوان کی رقم برآمد کر کہ مغوی کے حوالہ کر دی گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران نے ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان اور ایس ایچ او تھانہ ریس کورس ذوالقرنین ناز اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔