اسرائیل، فرانس فٹبال میچ؛ غزہ جنگ کیخلاف نعرے اسرائیلی الجھ پڑے

پیرس میں دونوں ممالک کے تماشائیوں میں لڑائی کے باعث حالات کشیدہ ہوگئے


ویب ڈیسک November 15, 2024

اسرائیل اور فرانس کے درمیان ہونے والے فٹبال میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے شائقین نے ایک دوسرے پر حملہ کردیا۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرس میں ہوئے اسرائیل اور فرانس کے فٹ بال میچ کے دوران اسرائیلی تماشائی فرانسیسی تماشائیوں سے الجھ پڑے، جس کے بعد ماحول کشدیدہ ہوگیا۔

دونوں ممالک کے تماشائیوں کے درمیان جھگڑے کی وجہ غزہ جنگ کے مخالفین کے نعرے بنے، جس صہیونی فینز چراغ پَا ہوگئے اور میزبان ملک کے فینز سے الجھ پڑے۔

میچ کے دوران فرانسیسی تماشائیوں نے اسرائیل مخالف اور غزہ جنگ کے خلاف نعرے بازی کی، اس موقع پر سیکیورٹی نے حالات پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم وہ ناکام رہے۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز لیگ؛ میچ کے دوران فلسطین کی آزادی بیرز آویزاں! تصاویر وائرل

اس سے قبل جرمن فٹبال کلب کے شائقین نے اٹلیٹیکو میڈرڈ کے خلاف میچ سے قبل چیمپئینز لیگ میں فلسطین کی آزادی سے متعلق بیرز آویزاں کیے تھے جس پر اسرائیلی نے شدید ردعمل دیا تھا۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |