کٹھ پتلی مسلط کرنے والوں نے اپنی سروس 3 سے 5 سال کروالی، شعیب شاہین

جیل انتظامیہ کیخلاف عدالت جائیں گے، اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو


عمران اصغر November 15, 2024

24 نومبر کو پوری قوم باہر نکلے تو ان جعلی حکمرانوں سے جان چھڑائی جاسکتی ہے، رہنما پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ ہم غلام بیوروکریسی کے اقدامات کی مذمت کرتے ہیں، جیل انتظامیہ کیخلاف عدالت جائیں گے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شعیب شاہین شاہین کا مزید کہنا تھا کہ جیل انتظامیہ اسٹیبلشمنٹ اور حکومت کی غلام بنی ہوئی ہے، جس دن دل کرے اندر جانے دیتے ہیں، ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود جیل میں روزانہ کیسز چلائے جا رہے ہیں، اب آج کے کیس کی سماعت سوموار تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کے کٹھ پتلی جیکٹیں پہن کر جنیوا میں پھر رہے ہیں، یہ بدمعاشی اور چوری کا پیسہ لیکر باہر سیر کر رہے ہیں، جس طرح ان کٹھ پتلیوں کو اسٹیبلشمنٹ نے مسلط کیا قوم جانتی ہے، فارم 47 کے ذریعے جعلی طریقے سے انہیں مسلط کیا گیا، جن لوگوں نے یہ کیا انہوں  نے اپنی سروس 3 سے 5 سال کروالی۔

شعیب شاہین نے کہا کہ 24 نومبر کو پوری قوم باہر نکلے تو ان جعلی حکمرانوں سے جان چھڑائی جاسکتی ہے، اعظم سواتی کو آج بھی پابند سلاسل ہیں انھون نے کوئی گناہ نہیں کیا، قاضی فائز عیسیٰ کو کہنا چاہتا ہوں کہ ان کو اپنے فیصلے پر کوئی ندامت ہے تو معافی مانگ لیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں