بلوچستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، قبائلی رہنما 3 ساتھیوں سمیت جاں بحق

قبائلی رہنما میر مہر اللہ محمد حسنی کوئٹہ سے حب جا رہے تھے کہ گاڑی پر نامعلوم افراد نے گولیاں برسا دیں


ویب ڈیسک November 15, 2024
(فوٹو: فائل)

کوئٹہ:

بلوچستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما 3 ساتھیوں سمیت جاں بحق ہو گئے۔

ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے بتایا کہ خضدار کی تحصیل وڈھ کے علاقے کراڑو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما میر مہر اللہ محمد حسنی اپنے 3 ساتھیوں سمیت جاں بحق ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ حب سے تعلق رکھنے والے قبائلی رہنما میر  مہر اللہ محمد حسنی کوئٹہ سے حب جا رہے تھے کہ جب ان کی گاڑی کراڑو پہاڑی کے مقام پر پہنچی تو نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں میر مہر اللہ محمد حسنی اور ان کے 3 ساتھی موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے جائے وقوع پر پہنچ کر لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں