راولپنڈی میں 6 ماہ قبل اہلیہ کو قتل کرکے طبعی موت ظاہر کرنے والے شوہر کو گرفتار کرلیا گیا۔
رواں سال اپریل میں خاتون کے جاں بحق ہونے کی اطلاع پرراولپنڈی میں آراے بازار پولیس نے شک کی بناء پر پوسٹ مارٹم کروایا تھا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی گئی تو انکشاف ہوا کہ قتل میں مقتولہ کا شوہر ملوث ہے۔ملزم کاشف نے معمولی ناچاقی پر اہلیہ کو قتل کیا تھا۔
ملزم نے پولیس کے سامنے بیان میں اعتراف کیا کہ اس نے اپنی بیوی کا تکیے سے گلا گھونٹ کر قتل کیا۔ ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا ہے کہ ملزم کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ ملزم کتنا ہی شاطر کیوں نا ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔