چیمپئینز ٹرافی کیلئے بھارتی ٹیم کو پاکستان نہ بھیجنے کے فیصلے کے بعد بھارت نے نیا محاذ کھول دیا۔
بھارت نے کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان جانے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان 19 نومبر کو کرتارپور میں میچ طے تھا۔
بھارت کے فیصلے سے حریف کبڈی فیڈریشن حکام نے پاکستانی منتظمین کو آگاہ کردیا ہے۔
بھارتی کبڈی ٹیم کے ساتھ 21 نومبر کو لاہور اور 23 نومبر کو بہاولپور میں میچز کھیلنے کا مجوزہ پروگرام بنایا گیاتھا۔
بھارتی حکومت کے رویے پر پاکستانی کبڈی فیڈریشن کے حکام نے افسوس کا اظہار کیا ہے، منتظمین اب ننکانہ میں نمائشی میچ کروانے کی تیاریاں کررہے ہیں۔