انتہائی کم وقت میں کسی بھی انفیکشن کی تشخیص کرنے والا ٹیسٹ

سائنس دانوں کے مطابق ایم این جی ایس ٹیسٹ کے نئے تنفسی ورژن کو صرف 30 منٹ درکار ہوتے ہیں


ویب ڈیسک November 12, 2024

سائنس دانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک جدید جینیاتی ٹیسٹ فوری طور پر جسم میں بیماری کا سبب بننے والے کسی بھی قسم کے مائیکرو آرنگنزم (چاہے وہ کوئی وائرس ہو، بیکٹیریا ہو، فنگس ہو یا کوئی کیڑا ہو) کی شناخت کر سکتا ہے۔

معالجین اس جینیاتی ٹیسٹ کو یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سان فرانسسکو میں ایک دہائی سے زیادہ عرصہ قبل وضع ہونے کے بعد سے ریڑھ کی ہڈی کے مادے میں پیتھوجنز کی شناخت کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

منگل کے روز جرنل نیچر میڈیسن میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق اب محققین نے اس ٹیسٹ کو مزید بہتری لا کر نمونیا کا سبب بننے والے تنفسی (رسپائریٹری) مادے میں موجود جراثیم کی شناخت کے قابل بنا دیا ہے۔

تحقیق کے مطابق محققین کی ٹیم نے اس ٹیسٹ آٹومیٹڈ بھی کر دیا ہے جس کو میٹا جینومک نیکسٹ-جنریشن سیکوئنسنگ یا ایم این جی ایس کہا جاتا ہے۔

سائنس دانوں کا کہنا تھا کہ ایم این جی ایس ٹیسٹ کے نئے تنفسی ورژن کو صرف 30 منٹ درکار ہوتے ہیں جس کے بعد معاملات روبوٹس اور اے آئی سنبھال لیتے ہیں اور وقت پر نتائج واپس کر سکتے ہیں تاکہ خطرناک انفیکشنز سے لڑا جا سکے۔

سینئر محقق ڈاکٹر چارلس چیو کا ایک نیوز ریلیز میں کہنا تھا کہ محققین کا مقصد ٹیسٹ کے پورے عمل کو 12 سے 24 گھنٹوں کے درمیان پورا کر کے، ٹیسٹ کے نتائج اس ہی دن یا اگلے دن کا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |