اسٹیٹ بینک نے فنکا مائیکروفنانس بینک کے شیئرز کی فروخت کی اجازت دے دی

حصص خریداری کے معاہدے پر حتمی عملدرآمد اسٹیٹ بینک کے قواعد وضوابط اور ملکی قوانین کی تکیمل سے مشروط ہے، مکتوب


اسٹاف رپورٹر November 12, 2024
(فوٹو: فائل)

کراچی:

 

اسٹیٹ بینک نے فنکا مائیکروفنانس بینک کے  94.8 فیصد حصص کی فروخت کی اجازت دے دی۔
 
 پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جاری مکتوب میں ٹی پی ایل کارپوریشن نے اعلان کیا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے ٹی پی ایل کارپوریشن اور فن ٹیک کمپنی ابھی پر مشتمل کنسورشیم گروپ کو فنکا مائیکروفنانس بینک کے 94.8 فیصد حصص خریداری کی منظوری دیدی ہے۔
 
مکتوب میں کہا گیا ہے کہ حصص خریداری کے معاہدے پر حتمی عملدرآمد اسٹیٹ بینک کے قواعد وضوابط اور ملکی قوانین کی تکیمل سے مشروط ہے جس کو مکمل کرنے کے لیے ٹی پی ایل اور  ابھی کنسورشیم تمام ریگولیٹری اور قانونی ضا بطے پورے کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔
 
 ٹی پی ایل اور ابھی نے مشترکہ طور پر فنکا مائیکرو فنانس بینک کے اکثریتی حصص کی خریداری کے لیے ستمبر 2024 کو معاہدہ کیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |