کراچی؛ پانی چوروں کے خلاف کارروائی، اورنگی ٹاؤن کا غیر قانونی ہائیڈرینٹ سیل

غیر قانونی ہائیڈرنٹ میں استعمال ہونے والی بھاری مشینری اور دیگر سامان کو بھی قبضے میں لے لیا گیا


اسٹاف رپورٹر November 11, 2024

کراچی:

اینٹی تھیفٹ سیل واٹر کارپوریشن نے پاکستان رینجرز کے ہمراہ پانی چوروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اورنگی ٹاؤن چار نمبر میں پانی چوری کے لیے بنائے گئے غیر قانونی ہائیڈرنٹ کو سیل کردیا۔

کارروائی کے دوران غیر قانونی ہائیڈرنٹ میں استعمال ہونے والی بھاری مشینری اور دیگر سامان کو بھی قبضے میں لے لیا گیا۔

واٹر کارپوریشن حکام کے مطابق اورنگی ٹاؤن کی 48 انچ ڈایا لائن میں غیر قانونی ہائیڈرنٹ کے لیے سرنگ کے ذریعے 4 انچ کا غیر قانونی کنکشن منسلک کیا گیا تھا جسے منقطع کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |