دھند کے باعث کراچی ایئر پورٹ سے پروازیں تاخیر کا شکار، دبئی ملتان کی پرواز کی جناح ٹرمینل پر لینڈنگ

پنجاب کےمختلف شہروں میں دھند کےسبب پیر کی صبح فضائی آپریشن جذوی طور پر متاثر ہوا


اسٹاف رپورٹر November 11, 2024

کراچی:

پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کی وجہ سے کراچی ایئرپورٹ سے پروازیں تاخیر کا شکارہوئیں جبکہ دبئی، ملتان کی پرواز کوجناح ٹرمینل پر اتارا گیا۔

پنجاب کےمختلف شہروں میں دھند کےسبب پیر کی صبح فضائی آپریشن جذوی طور پر متاثر ہوا، دبئی سے ملتان جانے والی نجی ملکی ایئرلائن ایئربلیو کی پرواز پی اے811 کو کراچی ایئرپورٹ پر اتارا گیا۔

موسم سازگار ہونے کے بعد دوپہر کے وقت پرواز روانہ کردی گئی، صبح کے وقت کراچی سے ملتان کی پرواز کودھند کے سبب لاہور ایئرپورٹ پرڈائیورٹ کیاگیا،کراچی سے اسلام آباد کی پروازپی کے  300اور واپسی کی پرواز301 میں تین گھنٹے کی تاخیرہوئی جبکہ کراچی سے فیصل آباد کی پروازپی کے340 کی روانگی میں بھی تاخیرہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |