اماراتی قونصل جنرل کی انسداد منشیات اقدامات پر حکومت سندھ کی تعریف

شرجیل میمن کی بخیت عتیق الرومیتی کو یو اے ای کا قومی دن جوش و جذبے سے منانے کی یقین دہانی


اسٹاف رپورٹر November 11, 2024

کراچی:

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے کلفٹن کراچی میں ان کے آفس میں ملاقات کی۔

عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے انسداد منشیات کیلئے حکومت سندھ کے اقدامات کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام کیلئے مختلف شہروں میں اماراتی حکومت کی جانب سے مفت طبی کیمپس بھی لگانے جا رہے ہیں۔

ملاقات کے موقع پر متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل نے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کو عرب امارات کے قومی دن کی تقریبات میں شرکت کی دعوت دی، شرجیل میمن نے متحدہ عرب امارات کا قومی دن جوش و جذبے سے منانے کی یقین دہانی کروائی۔

ملاقات کے دوران مشترکہ اقدار کو مستحکم  کرنے اور متعدد شعبوں میں تعاون کے مواقع بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا، معاشی و سماجی ترقی اور تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

 شرجیل میمن نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور سندھ کے باہمی برادرانہ تعلقات دہائیوں پر محیط  ہیں، عرب امارات کی سندھ کے عوام کیلئے کاوشیں ناقابل فراموش ہیں، عرب امارات ہمارا دیرنیہ برادر ملک ہے۔

  صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان خاص طور پر سندھ کی ترقی کے لئے عرب امارات کی کوششیں کسی سے پوشیدہ نہیں، عرب امارات کے عوام ہر مشکل وقت میں سندھ کے عوام کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ 

 انہوں نے مزید کہا کہ صحت اور تعلیم کے میدان میں اماراتی سرمایہ کاری نمایاں کردار ادا کررہی ہے۔ حکومت سندھ اماراتی حکومت کے ساتھ شراکت داری بڑھانے اور امن و خوشحالی کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |