سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

عالمی مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر فی اونس جب کہ مقامی سطح پر 1300 روپے فی تولہ سستا ہوگیا


اسٹاف رپورٹر November 11, 2024
(فوٹو: فائل)

کراچی:

 

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج کم ہو گئی۔
 
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13ڈالر کی کمی سے 2670ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
 
دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1300 روپے کی کمی سے 277500 روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1115روپے کی کمی سے 237911روپے کی سطح پر آگئی۔ 
 
سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں کمی کے برعکس فی تولہ چاندی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے  3300روپے اور فی 10گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2829.21روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |