قبرستان میں فاتحہ خوانی کرکے گھر جانے والا بچہ گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق

کراچی میں تیز رفتار ڈمپروں اور گاڑیوں کے باعث حادثات میں اضافہ


اسٹاف رپورٹر November 10, 2024

کراچی شہرکے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 8 سالہ بچے سمیت 4 افراد جاں بحق اور 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے ۔۔ 

تفصیلات کے مطابق سعید آباد تھانے کے علاقے بلدیہ ٹاؤن مواچھ گوٹھ کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے راہ گیر شخص کو روند ڈالا جو موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

پھر تیز رفتار ڈمپر ڈرائیور سے بے قابو پانے کے بعد مسافر مزدا سے ٹکرا گیا جبکہ مسافر مزدا رکشے سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور اور 2 مسافر خواتین زخمی ہو گئیں۔

ہلاک شخص کی شناخت عبدالجبار ولد یعقوب کے نام سے کی گئی۔ زخموں میں رکشہ ڈرائیور 44 سالہ غلام ولد غلام نبی اوردومسافرخواتین 40 سالہ نغمہ اور 35 سالہ نجمہ زوجہ عرفان شامل ہیں۔

پولیس نے حادثہ کے ذمہ دار ڈمپر ڈرائیورغنی کو گرفتارکرکے ڈمپرتحویل میں لےلیا۔ حادثےمیں تباہ ہونے والارکشہ ،ڈمپراورمسافرمزدا کو تھانے منتقل کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

ادھر کھوکھراپارتھانے کے علاقے ملیرچیک پوسٹ نمبرتین قبرستان کے قریب ٹریفک حادثے میں 8 سالہ بچہ عمران ولد نذیراحمد جاں بحق ہوگیا۔

متوفی بچہ اپنے والد کے ہمراہ قبرستان سے فاتحہ خوانی کرکے اپنے گھرجا رہا تھا کہ بچے کو پیاس لگی اور پانی پینے کے لیے رک گیا اور پانی پی کروالد کے پیچھے سڑک عبور کر رہا تھا کہ تیزرفتار نامعلوم گاڑی نے اسے ٹکر مار دی۔

بچہ شدید زخمی ہو گیا جسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑگیا۔ حادثے کے بعد نامعلوم گاڑی فرارہوگئی۔ متوفی بچہ ملیرکا رہائشی تھا جس کے والد پرنٹنگ پریس میں ملازمت کرتے ہیں۔

زمان ٹاؤن تھانے کے علاقے کورنگی چکراگوٹھ اسٹاپ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوارشخص جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کی شناخت 55 سالہ غلام حسین ولد سلطان کے نام سے کی گئی۔

سائٹ اے تھانے کے علاقے سائٹ ایریا حبیب چورنگی مشروبات بنانے والی کمپنی کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت عدنان ولد حیدرکے نام سے کی گئی متوفی نوجوان اورنگی ٹاؤن گلشن بہارکا رہائشی تھا جو تیزرفتارڈمپرکی ٹکرسے جاں بحق ہوا۔ حادثے کے بعد ڈمپرڈرائیورموقع سے فرارہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |