اے ایس ایف کی کارروائی، دبئی جانے والے مسافر کے سامان سے غیرملکی کرنسی برآمد

اے ایس ایف عملے نے دبئی کی پرواز پر سفر کرنے والے شخص کے سامان میں غیرملکی کرنسی کی نشان دہی کی تھی، ترجمان


آفتاب خان November 09, 2024
اے ایس ایف نے مسافر کے سامان سے غیرملکی کرنسی برآمد کرلی—فوٹو: اے ایس ایف

کراچی:

ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے جناح ٹرمینل پرکارروائی کے دوران غیرملکی پرواز پر سفر کرنے والے شہری کے سامان سے دولاکھ 25 ہزارسے زائد متحدہ عرب امارات کے درہم اورسعودی ریال سمیت 17 ملین روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی برآمد کرلی۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پرکارروائی کے دوران بھاری تعداد میں غیرملکی کرنسی برآمد کرلی گئی ہے، اے ایس ایف کے عملے نے دبئی کی پرواز پر سفر کرنے والے ایک مسافر کے سامان میں غیرملکی کرنسی کی موجودگی کی نشان دہی کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ مسافر کے سامان کی تلاشی لی گئی اور اس دوران ان کے بیگ سے 17 ملین روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی برآمدہوئی اور بروقت کارروائی کر کے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی گئی۔

ترجمان اے ایس ایف نے بتایا کہ غیرملکی کرنسی میں دولاکھ 25 ہزارسے زائد اماراتی درہم اورسعودی ریال شامل تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ غیرملکی کرنسی کےساتھ کسٹمزحکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |