پاکستان کے طیب اکرام 8 سالہ مدت کیلیے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے صدر منتخب

فیڈریشن کی جانب سے طیب اکرام کے صدر منتخب ہونے کا باضابطہ اعلان کردیا گیا


یوسف انجم November 09, 2024

پاکستان کے طیب اکرام انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (آئی ایچ ایف) کے 8 سالہ مدت کیلئے صدر منتخب ہوگئے۔


فیڈریشن کی جانب سے طیب اکرام کے صدر بننے کا باضابطہ اعلان کردیا گیا، انکی صدارت کی 4 سالہ مدت کو بڑھا کر 8 سال کی منظوری دی گئی ہے۔

طیب اکرام کے بلامقابلہ صدر ایف آئی ایچ منتخب ہونے کا اعلان مسقط عمان میں ایف آئی ایچ کانگریس اجلاس میں کیا گیا۔

طیب اکرام کا تعلق لاہور سے ہے، وہ 2035 تک صدر انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

مزید پڑھیں: ہاکی پلئیر سفیان خان نے اپنا ایوارڈ 'پاکستان' کے نام کردیا

نریندر بٹرا کے مستعفی ہونے پر طیب اکرام 2 برس سے صدر کے فرائض نبھارہے تھے، اب مدت ختم ہونے پر دوبارہ ایف ائی ایچ کے انتخابات ہوئے، جس میں طیب اکرام کے مقابلے میں کوئی امیدوار سامنے نہیں آیا تھا۔

طیب اکرام کا کہنا ہے کہ ہاکی ورلڈ کی صدارت بہت بڑا اعزاز ہے، پہلے سے زیادہ خدمت کرنے کا موقع ملا ہے، ہاکی کی ترقی کے لیے جو بھی ممکن ہوسکا، وہ کرنے کی کوشش کروںگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |