لاہور:
پنجاب پولیس نے ایس پیز کے جعلی دستخط سے میوزک شو کیلیے این او سی جاری کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تین کلرکس کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب پولیس کے تین کلرک نے ایس پی سیکیورٹی، ایس پی کینٹ کے جعلی دستخط کر کے خط جاری کیا، جس کا انکشاف ہونے پر انہیں گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔
ایس پی سیکیورٹی نے معاملے کو انتہائی نازک قرار دیتے ہوئے کہا کہ معاملے کی اطلاع ملنے پر انکوائری کی گئی، جعلی دستخط ثابت ہونے پر قانونی کاروائی کی گئی، مقدمہ تھانہ سرور روڈ میں پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ایس پیز کے جعلی دستخط سے میوزک شو کے این او سی کے لیے جعلی خط جاری کیا گیا۔ اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے اور نوسربازی پر تینوں کو گرفتار کیا گیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت محکمانہ احتساب کا عمل مزید سخت کیا جا رہا ہے۔