گزشتہ ماہ 3.1 ارب ڈالرز کی ریکارڈ ترسیلاتِ زر موصول

اکتوبر 2024ء کے دوران ترسیلات زر زیادہ تر سعودی عرب سے 766.7 ملین ڈالرز موصول ہوئیں


اسٹاف رپورٹر November 08, 2024
فوٹو: فائل

کراچی:

گزشتہ ماہ 3.1 ارب ڈالرز کی ریکارڈ ترسیلاتِ زر موصول ہوئی ہیں۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ اکتوبر 2024ء کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر میں 3.1 ارب ڈالرز کی آمد ریکارڈ کی گئی۔
 
رپورٹ کے مطابق نمو کے لحاظ سے ترسیلات زر ماہ بہ ماہ اور سال بہ سال بنیاد پر بالترتیب 6.7 فیصد اور 23.9 فیصد بڑھ گئیں۔ مجموعی طور پر کارکنوں کی ترسیلات زر میں جولائی تا اکتوبر مالی سال 25ء کے دوران 11.8 ارب ڈالر کی آمد ہوئی جو جولائی تا اکتوبر مالی سال 24ء کے 8.8 ارب ڈالر کے مقابلے میں 34.7 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔
 
اکتوبر 2024ء کے دوران ترسیلات زر زیادہ تر سعودی عرب (766.7 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (620.9 ملین ڈالر)، برطانیہ (429.5 ملین ڈالر) اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ (299.3 ملین ڈالر) سے آئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |