پونٹنگ نے بابراعظم کو کھیل سے وقفہ لینے کا مشورہ دیدیا

سابق کرکٹر کا بابر کی فارم پر تشویش کا اظہار


ویب ڈیسک November 08, 2024

سابق آسٹریلوی کپتان و کمنٹیٹر رکی پونٹنگ نے بابراعظم کو قیمتی مشورے سے نواز دیا۔


سابق آسٹریلوی کرکٹر کا کہنا ہےکہ بھارتی اسٹار ویراٹ کوہلی کے انداز کو اپنانا بابراعظم کی ٹیسٹ فارم اور کیریئر کو بہتر بنا سکتا ہے۔

آئی سی سی ریویو میں بابر اعظم کی موجودہ مشکلات اور ٹیسٹ فارم میں بحالی کے حوالے سے تجویز دیتے ہوئے رکی پونٹنگ نے کہا کہ سابق کپتان کو فارم میں واپس آنے کیلئے کھیل سے وقفہ لینا چاہیے، کوہلی نے 2022 میں ایسا ہی کیا تھا۔

مزید پڑھیں: بابراعظم دنیا کے 'بہترین بلےبازوں' میں سے ایک قرار

رکی پونٹنگ نے مزید کہا کہ بابراعظم کو بھی کچھ وقت کیلئے بیٹ کو چھوڑ کر ذاتی اور کھیل کی مشکلات پر غور کرنا چاہیے تاکہ دوبارہ بہترین فارم میں واپس آ سکیں۔

انہوں نے بابراعظم کی ٹیسٹ فارم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان ٹیم میں مسلسل کپتان کی تبدیلیاں اور سیٹ اپ میں عدم استحکام کی موجودگی بھی ٹیم کی کارکردگی پر اثرانداز ہو سکتی ہے، بورڈ مسلسل کپتان تبدیل کررہا ہے۔

مزید پڑھیں: بابراعظم کا بیٹ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کی زینت بنے گا

سابق کرکٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم میں ہر روز ایک نیا کپتان ہوتا ہے، ایک دن شاہین پھر بابر اور اب رضوان قائد ہیں، ٹیم مینجمنٹ اب تک کئی تبدیلیاں کرنے کے بعد درست ٹریک پر آنے کی کوشش کررہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔