امریکہ چاہے تو عافیہ کے بدلے بانی پی ٹی آئی کو لے جائے، رانا ثناءاللہ

شکیل آفریدی کیلیے امریکا نے بہت کوشش کی لیکن حکومت نے اسے رہا نہیں کیا


خبر ایجنسی November 08, 2024
پاکستان 3 یا 6 ماہ بعد دوبارہ الیکشن کامتحمل نہیں ہوسکتا، رانا ثنااللہ فوٹو: فائل

اسلام آباد:

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا نے کہا ہے کہ  بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلیے امریکی دباؤ ایک مفروضہ ہے۔ امریکا چاہے تو عافیہ صدیقی کے بدلے بانی  کو لے جائے۔ 

بانی ملک سے باہر جاتے ہیں تو ان کی سیاست ختم ہو جائے گی اور ان کی پارٹی تتر بتر ہو جائے گی۔

 ایک انٹرویو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ میری ذاتی رائے ہے اگر نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ بانی پی ٹی آئی کو مانگے تو جانے دینا چاہیے۔  شکیل آفریدی کیلیے امریکا نے بہت کوشش کی لیکن حکومت نے اسے رہا نہیں کیا۔  

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں