کراچی ایئرپورٹ کی بین الاقوامی ایئرپورٹس کی درجہ بندی میں بڑی پیش رفت

ائیرپورٹس کی درجہ بندی عالمی سول ایوی ایشن رولز کے تحت ہر 3 سال بعد جاری کی جاتی ہے


ویب ڈیسک November 07, 2024
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے درجہ بندی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا—فوٹو: فائل

کراچی:

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی ہوائی اڈوں کی درجہ بندی کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کراچی ائیرپورٹ کے ای4 ایروڈروم ریفرنس کوڈ توسیع کا نوٹفیکیشن جاری کردیا ہے۔

کراچی ائیرپورٹ کی درجہ بندی پر اہم پیش رفت سے متعلق جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی درجہ بندی میں ای 4 کیٹیگری میں تین سال کی توسیع کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی کیٹیگری میں 18 ستمبر 2024 سے 17 ستمبر 2027 تک ای4 کیٹیگری توسیع کی گئی ہے۔

 

ائروڈروم 4 ای کیٹیگری والے ائیرپورٹس پر 170 نشستوں والےائیربس 320 ساختہ طیارے  اور368 سیٹوں کی گنجائش رکھنے والےبوئنگ 777 سمیت دیگر ساخت کے طیارے لینڈ کرسکتےہیں۔

 

ایئرپورٹس اتھارٹی نے بتایا کہ ایروڈروم ای 4 کیٹیگری والے ایئرپورٹس پرائیربس 320 بوئنگ 777 سمیت دیگر طیارے لینڈ کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ائیرپورٹس کی درجہ بندی عالمی سول ایوی ایشن رولز کے تحت ہر 3 سال بعد جاری کی جاتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں