اعظم سواتی کی اپنے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست منظور

ایک یا دو دن کے بجائے ایک ہی بار پولیس کو سات روزہ ریمانڈ دے دیں، اعظم سواتی


ویب ڈیسک November 07, 2024

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے جلاؤ گھیراؤ کیس میں تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کا مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 5 اکتوبر کو ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت کی۔ پولیس نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کی۔ 

اعظم سواتی نے کہا کہ ایک یا دو دن کے بجائے ایک ہی بار پولیس کو سات روزہ ریمانڈ دے دیں ۔

عدالت نے پولیس کی درخواست اور اعظم سواتی کی اس  پیشکش پر ریمانڈ میں توسیع کی استدعا منظور کر لی۔

جج امجد علی شاہ نے اعظم سواتی کا مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے تفتیش مکمل کرکے 13 نومبر کو دوبارہ پیش کرنیکا حکم دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔