حمل:
21مارچ تا21اپریل
نمود و نمائش کے چکر میں آج آپ اپنا بجٹ خراب کر سکتے ہیں۔ لہٰذا اپنی حیثیت سے بڑھ کر خرچ کرنا نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔
ثور:
22 اپریل تا 20 مئی
نئی سواری خریدنے کے امکان روشن ہیں کسی کو دی ہوئی رقم با آسانی واپس مل سکتی ہے اپنی شریک حیات کو زیادہ سے زیادہ ٹائم دیں تاکہ گھریلو حالات ڈسٹرب نہ ہو۔
جوزا:
21 مئی تا 21جون
ہر قسم کے حالات کا جائزہ لے کر قدم آگے بڑھائیں اگر آپ اندھا دھند میدان میں کود پڑے تو ناکامی آپ کا مقدر بنے گی۔
سرطان:
22جون تا23جولائی
رشتے داروں سے محتاط رہیں آپ کیلئے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں کسی بھی قسم کی جلد بازی سے کئے گئے کام عمر بھر پچھتاوے کا باعث بن سکتے ہیں۔
اسد:
24جولائی تا23اگست
اپنے آپ کو مصروف رکھیں فارغ انسان کا دماغ فضول سوچوں کا مرکز بنا رہتا ہے لہٰذا وقت گزاری کیلئے چھوٹا موٹا کام کرتے رہنا آپ کیلئے بہتر ہے۔
سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر
محبوب سے آج کے دن وفاداری کی امید رکھنا آپ کے لئے کسی طور بھی بہتر ثابت نہیں ہوسکے گا ۔ سفر سے فائدہ حاصل ہو سکتا ہے۔
میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر
عشق و محبت کے میدان سے خود کو دور ہی رکھیں تو زیادہ بہتر ہے۔ سیاست سے منسلک افراد کنٹرول میں رہ کر فیصلے کریں۔
عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر
امپورٹ ایکسپورٹ کا بزنس کرنے والے حضرات اپنے کاروبار کو بلندی تک لے کر جانے میں کامیاب ہو سکتے ہیں نزدیکی سفر کے نتائج خاطر خواہ حاصل ہونگے۔
قوس:
23نومبر تا22دسمبر
تعمیراتی بزنس سے منسلک افراد اپنے کاروبار کو عروج دے سکتے ہیں البتہ سیاست سے دور ہی رہیں تو زیادہ بہتر ہے۔
جدی:
23دسمبر تا20جنوری
والدین کی جانب سے اچانک خوشی حاسل ہو سکتی ہے ہو سکتا کوئی وراثتی معاملات آپ کی منشا کے مطابق حل ہو جائیں۔
دلو:
21جنوری تا19فروری
اپنے ذہن کو اپنے کام میں لگائیں بجائے ادھر ادھر کے کاموں میں وقت ضائع کرنے کے دوستوں سے محتاط رویہ اپنائیں۔
حوت:
20 فروری تا 20 مارچ
آپ کا کوئی دوست آپ کو فضول قسم کی الجھن میں الجھا سکتا ہے آج اپنے ان نام نہاد دوستوں سے ہوشیار ہی رہیں تو بہتر ہے۔