اسلام آباد:
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خودساختہ جلا وطن رہنما ذلفی بخاری نے عمران خان کی طرف سے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدارتی الیکشن میں تاریخی فتح حاصل کرنے پر مبارک باد دی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما ذلفی بخاری نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وانس کو امریکی صدارتی الیکشن میں فتح پر مبارک باد دی۔
انہوں نے لکھا کہ ’میں عمران خان اور تحریک انصاف کی جانب سے ٹرمپ اور جے ڈی وانس کو تاریخی فتح اور کم بیک پر مبارک باد پیش کرتا ہوں‘۔
انہوں نے لکھا کہ ٹرمپ کو یہ عظیم فتح بڑی مشکلات اور رکاوٹوں کے بعد حاصل ہوئی تاہم یہ فتح حقیقی تبدیلی اور معاشی استحکام کیلیے واضح پیغام ہے۔
ذلفی بخاری نے ٹرمپ کی جیت کو جمہوریت کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے باقی سب (ممالک) کو بھی امید ملتی ہے۔
رنما پی ٹی آئی نے لکھا کہ ’یہ کامیابی مستقبل کی امیدوں کیلیے ایک نوید کی حیثیت رکھتی ہے، امید ہے کہ اس کے بعد اب دنیا کے مسائل مستقل حل کی طرف جائیں گے۔
انہوں نے غزہ تنازع کا تذکرہ کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ٹرمپ کی فتح کے بعد فلسطینیوں پر جاری بربریت ختم ہوگی اور اس تنازع کا بھی دیرپا حل نکلے گا۔