وزیراعلی پنجاب آج لندن روانہ ہوں گی

لندن میں مریم نواز اپنے ذاتی معالجین سے طبی معائنہ کروائیں گی


ویب ڈیسک November 06, 2024

لاہور: وزیراعلی پنجاب مریم نواز آج اپنے نجی دورے کے لئے لندن روانہ ہوں گی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز لاہور سے براستہ دبئی روانہ ہوں گی۔ وہ خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور سے دبئی جائیں گی۔ دبئی میں کچھ وقت قیام کے بعد کمرشل پرواز کے ذریعے لندن کے لئے روانہ ہوں گی۔

لندن میں مریم نواز اپنے ذاتی معالجین سے طبی معائنہ کروائیں گی۔ مریم نواز پیر کو تقریبا 12 گھنٹے تک شریف میڈیکل سٹی کمپلیکس ہسپتال میں زیرعلاج رہیں۔ انہیں گلے کی شدید انفیکشن کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔ 2 روز تک وہ مکمل بیڈ ریسٹ پر رہیں۔

مریم نواز کو ان کے مقامی معالجین نے آج بین الاقوامی فضائی سفر کی اجازت دی۔ خرابی صحت کے باعث مریم نواز کی 3 دنوں میں 2 بار بیرون ملک روانگی مؤخر ہوئی۔

مریم نواز کا لندن میں اپنے طبی معائنے کے بعد نواز شریف اور بھائیوں کے ہمراہ یورپ کے مختلف ممالک کے دوروں کا بھی امکان ہے جس کے بعد نومبر کے وسط سے پہلے اکٹھے وطن واپس آئیں گے۔

سینئر وزیر مریم اورنگزیب بھی مریم نواز کے ہمراہ روانہ ہونگی۔ مریم نواز کی طبعیت بہتر نہیں اس لیے وہ ساتھ جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں