پنجاب میں جنگلی جانوروں کوپکا کر فروخت کرنے والے ہوٹلوں کیخلاف کریک ڈاؤن

کارروائی کے دوران ایک ہوٹل انتظامیہ نے اسپشل اسکواڈ ٹیم پر حملہ کردیا


ویب ڈیسک November 05, 2024

محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے صوبے بھر میں جنگلی جانوروں کا گوشت پکا کر فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔

وائلڈ لائف پنجاب کے اسپیشل اسکواڈ نے وڈیالہ سندھواں ڈسکہ میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے تکہ ہاوس پر چھاپہ مار کر 1 پاڑہ ہرن، 11 مرغبیاں اور 9 لالیاں برامد کرلیں۔ کارروائی کے دوران ہوٹل انتظامیہ نے اسپشل اسکواڈ کی ٹیم پر حملہ کردیا اور اسلحے کے زور پر جنگلی جانور چھین کر فرار ہوگئے۔

ایک ملزم ملزم اظہر منظور کو گرفتار کرکے  تھانہ ڈسکہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے فوڈ اتھارٹی کے ساتھ مل کر چڑوں کے نام پر لالیاں اور سہٹر فروخت کرنے والے کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ چڑے بٹیروں کے نام پر لالیاں اور سہڑ وغیرہ پکا کر دینے والوں کے خلاف بھی وائیلڈلائف ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں