آئینی بینچ سے متعلق قرارداد پیش نہ کرنے پر سندھ ہائیکورٹ کا اظہار برہمی

نئی ترمیم کے بعد آئینی بینچز تشکیل دینا جوڈیشل کمیشن کی ذمہ داری ہوگی۔


کورٹ رپورٹر November 05, 2024

سندھ ہائی کورٹ نے آئینی بینچ سے متعلق قرارداد پیش نہ کرنے پربرہمی کا اظہار کیا۔

آئینی بینچ کے قیام سے متعلق سندھ اسمبلی کی منظور شدہ قرار داد پیش نہ کرنے پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی سرکاری وکیل پر برہم ہوگئے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آج صبح عدالتی کارروائیاں شروع ہونے سے پہلے ساڑھے 8 بجے تک قرار داد پہنچ جانی چاہیئے تھی۔ اب ہمیں متعدد کیسز کی سماعت ملتوی کرنا پڑے گی۔ نئی ترمیم کے بعد آئینی بینچز تشکیل دینا جوڈیشل کمیشن کی ذمہ داری ہوگی۔

سندھ اسمبلی نےگزشتہ روز آئین کے آرٹیکل 202 اے کے تحت ہائی کورٹس میں آئینی بینچز کی تشکیل کی قرارداد منظور کی تھی۔ ہائی کورٹس میں آئینی بینچز کی تشکیل سے متعلق قرارداد کے حق میں 123 اراکین نے ووٹ دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں