سروسز چیفس ترمیمی ایکٹ، آرمی چیف ریٹائرمنٹ کے بعد بطور جنرل خدمات سرانجام دیتے رہیں گے

ریٹائرمنٹ کے بعد ایئرچیف بطور ایئرمارشل اور نیوی سربراہ ایڈمرل کے عہدے پر کام کرتے رہیں گے


ویب ڈیسک November 04, 2024
فوٹو فائل

اسلام آباد:

قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے سروسز چیف ترمیمی ایکٹ کے مطابق آرمی چیف، ایئرچیف اور نیول چیف کی ریٹائرمنٹ کی عمر کی حد ختم کردی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سروسز چیف ترمیمی ایکٹ 2024 میں آرمی چیف ،ایئر چیف،نیول چیف ریٹائرمنٹ عمر کی حد ختم کردی گئی ہے اور لکھا گیا ہے کہ آرمی چیف بطور جنرل ،ایئر چیف بطور ایئر مارشل خدمات سر انجام دیتے رہیں گے۔

مزید پڑھیں: قومی اسمبلی: فوجی سربراہان کی مدت ملازمت میں اضافے اور ججز کی تعداد بڑھانے کے بل منظور

بل کے مطابق نیول چیف عہدے سے سبکدوش ہونے پرایڈمرل خدمات سر انجام دیتے رہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں