صائم ایوب اور عرفان خان ون ڈے ڈیبیو میچ میں قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکے

دونوں کھلاڑیوں کو سابق کپتان وسیم اکرم نے انکے ڈیبیو پر گرین کیپ دی


ویب ڈیسک November 04, 2024

آسٹریلیا کیخلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں مڈل آرڈر بلے باز عرفان خان اور اوپننگ بلے باز صائم ایوب نے اپنے ون ڈے کرکٹ کیریئر کا آغاز کیا۔


دونوں کھلاڑیوں نے میلبورن کرکٹ گرائونڈ میں آسٹریلیا کے خلاف جاری تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے ابتدائی میچ میں شرکت کر کے یہ اعزاز حاصل کیا۔

عرفان خان ون ڈے ڈیبیو کرنے والے 243 ویں جبکہ صائم ایوب ون ڈے کیریئر کا آغاز کرنے والے 244 ویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا کیخلاف پہلے ون ڈے کیلئے پاکستان نے پلئینگ الیون کا اعلان کردیا

سابق کپتان و لیجنڈ فاسٹ بولر وسیم اکرم نے ٹاس سے قبل صائم ایوب اور عرفان خان کو ان کے ڈیبیو پر گرین کیپ دی۔

بھارت میں گزشتہ سال ہونے والے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے بعد پاکستان کا یہ پہلا ون ڈے میچ ہے۔

مزید پڑھیں: مچل اسٹارک نے پاکستان کیخلاف میچ میں اہم سنگ میل حاصل کرلیا

صائم ایوب اپنے کیریئر کے پہلے ون ڈے میچ میں کوئی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر پائے اور صرف ایک رن بناکر مچل سٹارک کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے جبکہ عرفان خان 22 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |