انسداد دہشتگردی عدالت؛ مراد سعید، حماد اظہر و دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

عدالت نے ملزمان کو گرفتار کرکے 7 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا


ویب ڈیسک November 02, 2024

لاہور:

 

انسداد دہشت گردی عدالت نے مراد سعید، حماد اظہر و دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
 
9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالت نے مراد سعید، میاں اسلم اقبال، میاں حماد اظہر ،فرحت عباس سمیت دیگر کے ناقابل ورانٹ گرفتاری جاری  کردیے۔
 
علاوہ ازیں عدالت نے واثق قیوم ،مراد سعید ،زبیر نیازی ،حامد رضا گیلانی کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری  کردیے اور 7 نومبر تک ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔
 
عدالت نے تھانہ گلبرگ سمیت دیگر مقدمات میں ورانٹ گرفتاری جاری کیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں