پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

عدالت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو کالعدم قرار دے، استدعا


ویب ڈیسک November 02, 2024

لاہور:

 

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔
 
ایکسپریس نیوز کے مطابق جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں متفرق درخواست دائر کی گئی ہے۔
 
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 35 پیسے اضافہ کردیا ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمتوں میں 3 روپے 84 پیسے کا اضافہ کیا گیا  ہے۔حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا نوٹیفکیشن غیر قانونی ہے۔
 
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو کالعدم قرار دے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں