سپریم کورٹ کیلیے لاہورہائیکورٹ کے 3 جوڈیشل افسران کی خدمات حاصل

سپریم کورٹ کے یکم نومبر کو لکھے گئے خط کی بنیاد پر افسران کی خدمات حاصل کی گئیں


ویب ڈیسک November 02, 2024

سپریم کورٹ میں لاہور ہائی کورٹ سے 3 جوڈیشل  افسران کی خدمات حاصل کر لی گئیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور ہائی کورٹ سے 3 سال کیلئے 3 افسران کی خدمات ڈیپوٹیشن پر حاصل کی گئی ہیں۔سول جج فیملی ڈویژن سیالکوٹ ظفر اقبال، حسن ریاض سول جج کلاس او راولپنڈی کو سپریم کورٹ میں ریسرچ سیل میں تعینات کیا گیا ہے۔

قاص علی مظہر  سول جج کلاس اول کلر سیداں کی بھی سپریم کورٹ ریسرچ سیل کیلئے خدمات حاصل کی گئی ہیں ۔سپریم کورٹ کی جانب سے یکم نومبر کو لکھے گئے خط کی بنیاد پر تین جوڈیشل افسران کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں