ایک ہزار سے زائد صحرائی چھپکلیاں برآمدگی کے بعد تلف

سانڈا چھپکلیوں کی ریڑھ کی ہڈیاں توڑ دی گئی تھیں جس کے باعث وہ نہ حرکت کرسکتی تھیں نہ کھا پی سکتی تھیں


ویب ڈیسک November 02, 2024

پنجاب میں ایک ہزار سے زائد صحرائی چھپکلیاں(سانڈا) برآمد کرکے تلف کردی گئیں۔

وائلڈ لائف حکام کے مطابق برآمد کی گئی تمام سانڈا چھپکلیوں کی ریڑھ کی ہڈیاں توڑ دی گئی تھیں جس کی وجہ سے وہ نہ حرکت کرسکتی تھیں اور نہ ہی کچھ کھا سکتی تھیں۔ برآمد کی گئی ایک ہزار سے زائد سانڈہ چھپکلیوں کو تلف کردیا گیا۔ ملزمان کو 70 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب وائلڈ لائف نے رائیونڈ کے علاقے سے ایک ہزار سے زائد صحرائی چھپکلیاں (سانڈا) برآمد کیں۔  ملزمان نے صحرائی چھپکلیاں چھانگا مانگا کےجنگل میں پھندے لگا کرپکڑی تھیں۔ ملزمان سانڈہ چھپکلیاں حکمیوں کو بیچتے ہیں جو ان کا تیل نکالتے ہیں۔ سانڈہ چھپکلیوں کا تیل پٹھوں کی کمزوری اور جوڑوں کے درد کے لئے استعمال ہوتا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ  ملزمان ان چھپکلیوں کو رائیونڈ اجتماع میں بیچنے کے لئے لائے تھے۔  اس مکروہ دھندے میں پنجاب وائلڈ لائف کے مقامی ملازم بھی ملوث ہیں۔پنجاب وائلڈلائف ایکٹ کے تحت صحرائی چھپکلیاں تحفظ شدہ حشرات میں شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں