مانیٹری پالیسی کمیٹی شرح سود میں 500 بی پی ایس کمی کرے، صدر ایف پی سی سی آئی

صنعتیں عالمی منڈیوں میں اپنی مسابقتی برتری برقرار رکھنے کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں، عاطف اکرام شیخ


ویب ڈیسک November 02, 2024

اسلام آباد:

صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) عاطف اکرام شیخ نے اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی سے مطالبہ کیاہے کہ شرح سود میں 500 بی پی ایس کمی کی جائے۔

ایف پی سی سی آئی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ ستمبر میں افراط زر کی شرح 6.9 فیصد تک کم ہونے اور اکتوبر کے لیے 6.0 فیصد اور 7.0 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع کے ساتھ پاکستان کا افراط زر اب سازگار سطح پر ہے۔

اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ صنعتیں عالمی منڈیوں میں اپنی مسابقتی برتری برقرار رکھنے کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں، ان کے مطابق عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں ریکارڈ کم ترین سطح پر گر گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ برینٹ تقریباً 72 ڈالر فی بیرل ہے جس سے پاکستان کے درآمدی بل کے بوجھ میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، ان کا خیال ہے کہ صنعتی شعبے کو فائدہ پہنچانے کے لیے اس منفرد موقع سے فائدہ اٹھایا جانا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |