بارڈر سیکیورٹی مزید سخت، تمام ایئرپورٹس پر بائیو میٹرک مشینیں نصب کرنیکا فیصلہ

بائیو میٹرک تصدیق کے باعث اشتہاری و مطلوب ملزمان کا اندرون اور بیرون ملک سفر کرنا ناممکن ہوگا


ویب ڈیسک November 01, 2024
(فوٹو : فائل)

اسلام آباد:

حکومت نے بارڈر سیکیورٹی مزید سخت کرتے ہوئے ملک بھر کے تمام ایئر پورٹس پر بائیو میٹرک مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے ایف آئی اے کو فوری اقدامات اٹھانے کا مراسلہ جاری کیا گیا۔ وزارت داخلہ نے بین الاقوامی مسافروں کے لیے بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار دے دی۔

وزارت داخلہ کے مطابق بائیو میٹرک تصدیق کے باعث اشتہاری و مطلوب ملزمان کا اندرون اور بیرون ملک سفر کرنا ناممکن ہوگا۔

بائیو میٹرک مشینیں ایئر پورٹس انٹرنیشنل ایمیگریشن کاؤنٹرز پر لگائی جائیں جس سے مسافروں کی مؤثر جانچ پڑتال کو یقینی بنایا جائے گا، اقدام کا مقصد سیکیورٹی کو مزید بہتر اور بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔