صوبائی اسمبلی سے 26ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد منظور نہیں ہونے دیں گے، وزیر قانون کے پی

پی ٹی آئی وفاق میں حکومت ملنے کے بعد 26ویں آئینی ترمیم کو ختم کردے گی، آفتاب خان


وصال یوسفزئی October 31, 2024
فوٹو فائل

PESHAWAR:

خیبرپختونخوا کے وزیر قانون آفتاب عالم نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم صوبائی اسمبلی سے منظور نہیں کروائیں گے اور اس کی مخالفت میں ووٹ کریں گے۔

ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو میں وزیر قانون آفتاب عالم نے کہا کہ جب وفاق میں ہماری حکومت آئے گی تو اس ترمیم کو ختم کریں گے اور ہم ایسی ترمیم کو تسلیم نہیں کرتے جو خاص ٹولے کیلیے کی گئی ہو۔

انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو 26 ویں آئنی ترمیم کے تحت ہرگز رہائی نہیں ہوئی بلکہ ان پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے تھے، عدالت نے اُن کو انصاف فراہم کیا ہے جبکہ ہمارے ورکرز اور وزرا پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے جسمیں وہ رفتہ رفتہ سرخرو ہورے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں اسٹیٹ اف د ارٹ جوڈیشل اکیڈمی وقت کی اہم ضرورت ہیں، جس کے لیے صوبائی حکومت تمام وسائل کو بروئے کارلائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔