پشاور ہائیکورٹ کا راجہ بشارت کو 21نومبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم

عدالت نے سیکریٹری داخلہ کو 14 روز کے اندر دوبارہ جواب جمع کرنے کا حکم دیا


ویب ڈیسک October 31, 2024

پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما راجہ بشارت کو 21 نومبر تک گرفتار نہ کر نے کا حکم دے دیا۔

جسٹس شکیل احمد اور جسٹس صاحب زادہ اسد اللہ خاں نے راجہ بشارت کی مقدمات کی تفصیل کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے سیکریٹری داخلہ کو 14 روز کے اندر دوبارہ جواب جمع کرنے کا حکم دیا جبکہ اے این ایف نے عدالت میں رپورٹ پیش کر دی۔

وکیل اے این ایف نے کہا کہ درخواست گزار اے این ایف کو کسی بھی مقدمے میں مطلوب نہیں ہے۔

جسٹس شکیل احمد نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ ہم نے سیکریٹری داخلہ سے رپورٹ مانگی تھی اس کا کیا بنا؟ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ پورے پاکستان سے تفصیلات اکھٹا کر رہے ہیں تھوڑا وقت دیا جائے۔

عدالت نے راجہ بشارت کی حفاظتی ضمانت میں 21 نومبر تک توسیع کر دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔