سی پیک کے قرضوں کا جال ہونے کا تاثر غلط، اسحق ڈار

چین کی تیزی سے ترقی جدید انسانی تاریخ میں ایک غیر معمولی مثال ہے


پریس ریلیز October 31, 2024
کوہستان میں 128 میگاواٹ کے ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کی سمری بھی منظور،منصوبے بروقت مکمل کیے جائیں،اسحق ڈار فوٹو: فائل

اسلام آباد:

نائب وزیراعظم اسحق ڈار نے کہا  ہے کہ سی پیک منصوبہ  چین کی جانب سے ایک شاندار تحفہ ہے، یہ تاثر درست نہیں کہ یہ منصوبہ قرضوں کا جال ہے۔

چینی جمہوریہ کے قیام کے 75 سال مکمل ہونے پر پاک چائنا انسٹیٹیوٹ  کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ چین کی تیزی سے ترقی جدید انسانی تاریخ میں ایک غیر معمولی مثال ہے،  موسمیاتی تبدیلی کے خلاف چینی پالیسی بھی قابل ستائش ہے جس  نے ایک دھائی سے کم وقت میں بیجنگ جیسے آلودہ شہر تبدیل کرکے رکھ دیا۔ 

انہوں نے کہا کہ  پاکستان کی جانب سے ایک چین پالیسی کی حمایت اٹل ہے، ہم چین کے کشمیر پر موقف پراس کے شکر گزار ہیں۔ تقریب سے خطاب میں سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ  جارحیت یا نوآبادیاتی تسلط کے بغیر چین کے  پرامن طور پر ایک معاشی طاقت بن کر ابھرنے سے اس کی پانچ ہزار سال پرانی تہذیب کی عکاسی ہوتی ہے.

 پاک چین روابط اس لحاظ سے منفرد ہیں کہ گہرا سٹریٹجک تعاون ان کی بنیاد ہے۔ انہوں نے معیاری قیادت، پالیسی کے تسلسل، اصلاح و دوسروں سے سیکھنے کی منفرد صلاحیت اور پرامن خارجہ پالیسی کو چین کے ایک بڑی معیشت بننے کی وجہ قرار دیا۔

چینی سفیر جیانگ ژائیڈونگ نے مشترکہ ترقی کیلئے گلوبل ساؤتھ کے ملکوں کے مابین جامع تعاون پر زور دیتے ہوئے کہاکہ چینی شہریوں پر دہشت گرد حملے ناقابل قبول ہیں. 

تقریب سے سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین،وفاقی وزیر سمندری امور قیصر احمد شیخ، ترجمان وزارت خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے بھی خطاب کیا، تقریب میں بنگلہ دیش ، مالدیپ اور نیپال کے ارکان پارلیمان بھی شریک ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔