سپریم کورٹ؛ تنازعات کے حل کی متبادل کمیٹی کی تشکیل تبدیل

سینئرترین جج کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا


جہانزیب عباسی October 30, 2024

اسلام آباد:

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ خان آفریدی نے تنازعات کے حل کی متبادل کمیٹی کی تشکیل تبدیل کر دی اور سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ کو کمیٹی کا چیئرمین مقرر کردیا۔

سپریم کورٹ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ اے ڈی آر کمیٹی کے چیرمین مقرر کردیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اے ڈی آر کمیٹی کے دیگر اراکین میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس شاید وحید شامل ہوں گے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے نوٹیفیکیشن کی کاپی تمام متعلقہ افسران کو بھجوادی گئی ہے۔

اس سے قبل جسٹس منصور علی شاہ کمیٹی کے چیئرمین رہ چکے ہیں تاہم بعدازاں جسٹس منصور علی شاہ کی جگہ جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس شاہد وحید کو کمیٹی میں شامل کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔