عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت کم ہونے سے پیٹرول 30 روپے فی لیٹر کم کیا جائے، حافظ نعیم

اگر پیٹرولیم لیوی کی مد میں حاصل کیا جانے والا ناجائز ٹیکس ختم کیا جائے تو معاشی ایکٹیویٹی بڑھے گی، امیر جماعت اسلامی


ویب ڈیسک October 30, 2024

لاہور:

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ خام تیل کی قیمت عالمی مارکیٹ میں کم ہوکر 67 ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے آگئی ہے اس لیے فوری طور پر پٹرول کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر کمی کی جائے۔

‏امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم لیوی کی مد میں 60 روپے فی لٹر اضافی ٹیکس بھی وصول کیا جارہا ہے جو ایک ناجائز ٹیکس ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ اگر پیٹرولیم لیوی کی مد میں حاصل کیا جانے والا ناجائز ٹیکس ختم کیا جائے تو معاشی ایکٹیویٹی بڑھے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔