26 ویں آئینی ترمیم بلاول بھٹو کا دور اندیش اقدام، شرجیل میمن

بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کو ایک روشن، زیادہ مساوی مستقبل کی طرف رہنمائی کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے


اسٹاف رپورٹر October 30, 2024
سندھ میں منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالیرنس کی پالیسی ہے، شرجیل میمن فوٹو: فائل

کراچی:

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے 26 ویں آئینی ترمیم کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا دور اندیش اقدام قرار دیا  اور کہا کہ  اٹھارویں ترمیم کی طرح 26 ویں آئینی ترمیم پاکستانی سیاسی منظر نامے میں ایک انقلابی قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی دور اندیشی قابل رشک اور قابل تعریف ہے، ترمیم کو حقیقت بنانے میں ان کی قیادت اور لگن بہت اہم  رہی۔

ایک بیان میں سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ، ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ  26 ویں آئینی ترمیم چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی محنت اور کوششوں سے ہی ممکن ہوئی۔ 

بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کو ایک روشن، زیادہ مساوی مستقبل کی طرف رہنمائی کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ، جہاں جمہوری اداروں خصوصاً پارلیمنٹ کو مضبوط کیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا اقدام مزید مساوی اور متحد پاکستان کو فروغ دے گا،  26 ویں آئینی ترمیم سے وفاق مزید مضبوط اور متحد ہو گا اور صوبوں کو مساوی نمائندگی ملے گی، 26 ویں آئینی ترمیم ایک زیادہ جامع اور منصفانہ معاشرے کی تعمیر میں مدد کرے گی، جس سے پوری قوم مستفید ہو گی۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ  26 ویں آئینی ترمیم سے جمہوریت مزید مستحکم ہوگی اور تمام شہریوں کے حقوق کی ضمانت ملے گی، اس آئینی ترمیم کا مقصد تمام صوبوں کے لیے بہتر نمائندگی کو یقینی بنانا، جمہوریت اور  نظام انصاف کو مضبوط کرنا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔