سندھ میں 77 بلدیاتی نشستوں میں سے 31 پر امیدوار بلامقابلہ کامیاب

اب 42 بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 14 نومبر کو ہوگی


عامر فاروق October 30, 2024

کراچی:

سندھ میں 77 بلدیاتی نشستوں میں سے 31 پر امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوگئے، اب 42 بلدیاتی نشستوں کے لیے پولنگ ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ کے 26 اضلاع میں مختلف کیٹگریز کی 77 بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات ہونے تھے مگر 31 نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوگئے جن میں 9 چیئرمین ، 6 وائس چیئرمین ، 8 ممبر ڈسٹرکٹ کونسل اور8 جنرل ممبر شامل ہیں جبکہ 4 نشستوں پر کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔

اس طرح اب 42 بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 14 نومبر کو ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔