آرمی چیف اور روسی نائب وزیر دفاع میں ملاقات، روس کے ساتھ دفاعی تعلقات مزید مضبوط کرنے کا عزم

روسی نائب وزیر دفاع کرنل جنرل فومین نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا


ویب ڈیسک October 29, 2024

اسلام آباد:

پاکستان کے دورے پر آئے روسی نائب وزیر دفاع کرنل جنرل الیگزینڈر وی فومین نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور بشمول دوطرفہ دفاعی اور سیکورٹی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے روس کے ساتھ روایتی دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا جبکہ دونوں جانب سے سیکیورٹی اور دفاعی شعبوں میں تعاون کو فروغ اور وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

روسی نائب وزیر دفاع کرنل جنرل فومین نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا، انہوں نے انتہا پسندی کے خلاف عالمی برادری کے درمیان اتحاد اور تعاون پر مبنی سوچ کی اہمیت پر زور دیا۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |