حرا مانی کو شو میں میزبان نے ہپناٹائز کردیا؛ پھر کیا ہوا؟

ہپناٹائز کی کیفیت سے باہر آنے کے بعد حرا مانی بے حد خوفزدہ اور سہمی ہوئی نظر آئیں


ویب ڈیسک October 29, 2024

خوبرو اداکارہ حرا مانی کو شو میں میزبان نے ہپناٹائز کرکے اپنے قابو میں کرلیا۔

حرا مانی کا شمار پاکستان کی مقبول ترین اور باصلاحیت اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ اداکارہ دو بول، غلامی، اور یقین کا سفر جیسے ڈراموں میں اپنی اداکاری کی مہارت سے ناظرین کو متاثر کرچکی ہیں۔

حرا اپنی اداکاری کی مہارت کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی بہت ایکٹیو رہتی ہیں جس میں وہ اکثر اپنی نجی زندگی کی مختصر جھلکیاں شیئر کرتی رہتی ہیں۔ لیکن اس مرتبہ حرا مانی ایک ٹی وی شو کے دوران ہپناٹائز کیے جانے کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔

شو کے دوران میزبان حرا مانی کو ایک گڑیا کی مدد سے ہپناٹائز کردیتا ہے اور ان پر پورا کنٹرول حاصل کرلیتا ہے، جس پر حرا خود بھی حیران رہ جاتی ہیں اور نہ چاہتے ہوئے بھی جیسا میزبان گڑیا کے ساتھ کرتا ہے اداکارہ بھی وہی کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس شو کے کلپ میں حرا کی آنکھوں پر کالی پٹی بندھے دیکھی جاسکتی ہے۔

ہپناٹائز کی کیفیت سے باہر آنے کے بعد حرا مانی بے حد خوفزدہ اور سہمی ہوئی نظر آتی ہیں اور وہ یقین نہیں کرپا رہیں کہ ان کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ حقیقت تھا یا کوئی جادو۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ حرا صرف اداکاری کررہی ہیں جبکہ کچھ صارفین اسے حقیقت مانتے ہوئے تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔