اسرائیل کی لبنان کے مشرقی علاقے میں بمباری، خواتین اور بچوں سمیت 60 شہید

اندھا دھند بمباری میں 58 افراد زخمی بھی ہوئے، لبنانی وزارت صحت


ویب ڈیسک October 29, 2024

اسرائیل کی لبنان کے مشرقی علاقے میں بمباری سے خواتین اور بچوں سمیت 60 افراد شہید ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق لبنان کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں  نے مشرقی وادی بیکا کے مختلف علاقوں میں اندھا دھند بم برسائے۔ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 60 افراد جاں بحق ہوگئے۔ بمباری سے زخمی ہونے والے 58 افراد میں سے بیشتر کی حالت نازک ہے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے حملے اور اموات کے بارے میں اب تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔