لاہور؛ خاتون سمیت 4 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار، سونا سمیت مال مسروقہ و اسلحہ برآمد

ملزمان عوام الناس سے گن پوائنٹ پر واردات کرتے اور مال مسروقہ آپس میں تقسیم کر لیتے تھے، ایس پی اقبال ٹاؤن


سید مشرف شاہ October 28, 2024

لاہور:

سبزہ زار پولیس نے خاتون سمیت 4 رکنی متحرک ڈکیت گینگ کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مختلف علاقوں سے گرفتار کرکے سونا سمیت لاکھوں روپے کا مال مسروقہ اور 03 ناجائز پستول بمہ گولیاں برآمد کر لیے۔

ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد  کا کہنا ہے کہ ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں اور ان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مختلف علاقہ جات سے گرفتار کیا گیا ہے گرفتار ملزمان میں ساجدہ پروین سمیت وسیم خان، نوید حیدر اور راشد شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان عوام الناس سے گن پوائنٹ پر واردات کرتے اور مال مسروقہ آپس میں تقسیم کر لیتے تھے، ملزمان سے درجنوں مقدمات کا انکشاف ہوا ہے۔

ایس پی اقبال ٹاؤن کے مطابق ملزمان کے خلاف مزید مقدمات درج  کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، ایس پی بلال احمد کا ایس ایچ او انسپکٹر امجد ڈوگر اور ریڈنگ ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اسٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔